9 ستمبر، 2026، 1:43 PM

ایران اور روس نے امریکی معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم معاہدے کرلیے

ایران اور روس نے امریکی معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم معاہدے کرلیے

ایران کے وزیر اقتصادی امور کے مطابق تہران اور ماسکو کے درمیان مالی تعاون، افرادی قوت اور روزگار کے شعبوں میں اہم معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے متبادل تجارتی راستے بھی فعال کیے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس نے باہمی اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مالی معاملات، افرادی قوت اور روزگار کے شعبوں میں اہم معاہدوں اور نئی مفاہمتوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ایران کے وزیر اقتصادی امور سید علی مدنی زادہ نے ماسکو کے دورے کے موقع پر بتایا کہ روسی حکام کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران مالی تعاون، افرادی قوت اور روزگار سے متعلق اہم معاہدے طے پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ طے پانے والے معاملات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کیا جاسکے۔

ایرانی وزیر کے مطابق یہ اقدامات ایران کے شراکت دار ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، خصوصاً ایسے حالات میں جب ایران کو معاشی محاصرے اور اقتصادی جنگ کا سامنا ہے۔

مدنی زادہ نے کہا کہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور تجارت کے لیے متبادل راستے قائم کرنا ایران پر عائد دباؤ کو بے اثر کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے بقول بعض طاقتیں ایران کی معیشت کو محدود کرنے اور ملک میں اشیا کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ضروری اشیا کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اور صنعتی شعبے کے لیے درکار دیگر خام مال کی فراہمی کے لیے بھی متبادل راستے قائم اور فعال کیے جاچکے ہیں۔

ایرانی وزیر اقتصادی امور نے زور دیا کہ شراکت دار ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ پابندیوں کے اثرات کم کرنے، تجارتی راستوں کو متنوع بنانے اور ایرانی معیشت کی مزاحمت کی صلاحیت مضبوط کرنے کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔

News ID 1941253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha